کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں امداد لے جانے والے انسانی حقوق کے قافلے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسلام قبول کرلیا۔ اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکیہ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے توماسو نے کہاکہ وہ اس لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں یہی وہ بہترین کام تھا جو وہ فلسطینیوں کے لیے کرسکتے تھے۔ توماسو نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں گزرا وقت بہت ہی سخت تھا، ان کے ساتھی ترکیہ سے اور ان میں تقریباً سب ہی مسلمان تھے۔ توماسو کے مطابق ان کے ساتھی جب جیل میں نماز ادا کرتے تو اسرائیلی فوجی انہیں روکتے تھے، انہیں اسکی مخالفت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور انہوں نے کلمہ پڑھا۔ توماسو کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس کا انتخاب کیا اور وہ بہت خوش ہیں، انہیں ایسا لگا جیسے ان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...