اسلا م آباد (آئی این پی )افغانستان پر آج ماسکو میں اجلاس، پاکستان ،چین ،روس اور ایران شرکت کریں گے، پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا۔اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کے قیام کی مخالفت کی تجدید،دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ کا مطالبہ متوقع ہے۔ پاکستان کی نمائندگی صادق خان کریں گے،افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان رہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی ہمدردی کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرے گا۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...