ملکی مفادات کو ترجیح دیں، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے،چوہدری شجاعت

06 اکتوبر ، 2025

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں،بلوچستان کے مسائل پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے، ماضی کی طرح کردار کے لیے تیار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے راہنمائوں سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کرنے والوں میں پارٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین،صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی امور اور تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عسکری و سیاسی قیادت نے مل کر اپنی مثبت شناخت کا مرحلہ جیت لیا ہے پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے۔