سپریم کورٹ، 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کل ہوگی

06 اکتوبر ، 2025

اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 7 اکتوبر(کل) منگل کو ہوگی۔سپریم کورٹ نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی تھیں، جس کی سربراہی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کرینگے۔جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 8 رکنی بینچ سماعت 7 اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔