کراچی ( رفیق مانگٹ) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ غزہ امن مذاکرات میں حماس کی قیادت اسرائیلی حملے سے بچ جانے والے خلیل الحیا کریں گے ، حماس رہنما خلیل الحیا جنگ ختم کرنے کی کوششوں میں سرفہرست ہیں ،مصر مذاکرات سے قبل خلیل الحیا کابیان ہے کہ ہماری شہادتیں فتح کا ایندھن ہیں۔حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا، جو تین ہفتے قبل اسرائیل کے میزائل حملے میں زخمی ہوئے تھے، مصر میں ہونے والے امن مذاکرات میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ مذاکرات غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مصر میں غزہ امن مذاکرات ایک غیر معمولی موڑ کے ساتھ آ رہے ہیں۔ حماس وفد کی قیادت خلیل الحیا کریں گے، جنہیں اسرائیل نے تین ہفتے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک میزائل حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ یہ حملہ حماس کے مذاکرات کاروں کے اجلاس پر کیا گیا، جو جنگ ختم کرنے کی کوششوں پر بات چیت کر رہے تھے۔ بدقسمتی سے اس حملے میں الحیا کے بیٹے سمیت کئی افراد شہید ہوئے۔ اس حملے نے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی اور بالآخر جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کی راہ ہموار کی۔ عرب ثالثوں کے مطابق، الحیا اور غزہ سے باہر مقیم دیگر سینئر سیاسی رہنما اس امن منصوبے کو قبول کرنے کے حق میں ہیں، لیکن ان کے گروپ کی مسلح شاخ پر اثر و رسوخ محدود ہے، جو اب بھی غزہ میں فعال ہے۔مصر میں ہونے والے یہ انتہائی اہم مذاکرات کئی اہم نکات پر مرکوز ہوں گے، جن میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا، اور باقی 48 یرغمالیوں (جن میں سے 20 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں) کے بدلے نمایاں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...