کراچی(اسٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ فلسطین کا کوئی دوریاستی حل قبول نہیں، ریاست صرف ایک فلسطین اور قیادت صرف ایک حماس کی ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اہل پاکستان کی رائے دیکھ لیں ،حماس کا مؤقف تسلیم کر کے اسکے ترجمان بنیں اور کسی بھی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کئے بغیر پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا اعلان کریں، دیگر اسلامی ممالک میں بھی حماس کا دفتر کھولا جائے،پاکستان کے عوام اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔ وہ جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی کیلئے شارع فیصل پر عظیم الشان ’یکجہتی غزہ مارچ‘ سے خطاب کررہے تھے۔مارچ میں مردو وخواتین، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔فضا لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ غزہ مارچ سے ڈاکٹر اسامہ رضی، منعم ظفر خان ، سیف الدین ایڈوکیٹ، نوید علی بیگ، توفیق الدین صدیقی ، صدر مجلس وحدت المسلمین سندھ باقر زیدی ،سربراہ امت وحدت پاکستان علامہ امین شہیدی، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ،ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ محمد آبش صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اپوزیشن و دیگر حکمران پارٹیاں بھی حماس اور اہل غزہ کی حمایت کریں اور کھل کر امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں ،عمران خان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ جیل سے دیگر اعلانات کی طرح حماس کی حمایت اور امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں۔ اسرائیل کے نام کی کوئی بھی چیز ہے وہ مقبوضہ فلسطین ہے، پاکستان کا قومی مؤقف وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا۔ حکمران امریکی غلامی اختیار اور امریکہ و اسرائیل سے قربت پیدا نہ کریں۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...