کوئٹہ میں زلزلہ ، ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ ریکارڈ کی گئی

06 اکتوبر ، 2025

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) کوئٹہ شہر میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی شام چھ بجکر 29منٹ پر کوئٹہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 65 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا، جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے ڈیٹا کا تجزیہ خودکار سیسمک نظام (Mode: A) کے تحت کیا گیا۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں ہلکے سے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔