کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)محکمہ فشریز اور میرین ٹیموں نے گوادر کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان میں پھنس جانے والی 13کشتیوں کو بچالیا ۔ محکمہ فشریز حکام کے مطابق اتوار کی صبح ساحلِ اورماڑہ پر تیز ہواؤں اور سمندری طوفان (سائیکلون) کے باعث شدید صورتحال پیدا ہوئی۔ طوفان سے قبل محکمہ فشریز کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کو بروقت خبردار کر دیا گیا تھا، اور سماجی رابطوں کے ذرائع سے پیغام جاری کیا گیا تھا کہ وہ گہرے سمندر میں نہ جائیں اور اپنی کشتیاں محفوظ مقام پر منتقل کر دیں۔تاہم واقعے کے وقت 13 مقامی چھوٹی کشتیاں ساحل کے قریب موجود تھیں۔ فشریز میرین ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور 9 کشتیوں کو بحفاظت نکال لیا، جب کہ باقی کشتیاں مقامی ماہی گیروں اور دیگر امدادی افراد کی مدد سے بچا لی گئیں۔ریسکیو میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...