کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سولر فین کی بجائے لیتھیم بیٹریاں امپورٹ کی گئیں جب کہ متعلقہ دستاویزات میں ردوبدل کے شواہد ملے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سولر فین منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر کہا کہ انکوائری جاری ہے اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب میرے پاس ڈپارٹمنٹ تھا تو انہی دنوں میں انکوائری کے لئے خط لکھ دیا تھا اور پھر وزیراعلیٰ نے بھی کہا ہے کہ پوری انکوائری ہونی چاہئے خاص طور پر انڈر انوائسنگ کسٹم کے جو ایشوز تھے یا جس میں بتایا گیا تھا کہ جو ہمیں پیپر دئیے گئے ایک بھی ہے اور وہاں کوئی اور چیز امپورٹ کی گئی ہے اس کے لئے پوری انکوائری کے لئے لکھ دیا ہے اور ایف بی آر اور کسٹم سے بھی رپورٹ منگوائی ہے تاکہ ساری چیزیں واضح ہوجائیں یہ انکوائری انڈر پراسیس ہے اور اس میں جو بھی شامل ہوگا اس کو سزا ملے گی اور سب کے سامنے لایا جائے گا۔شروعاتی انکوائری میں جو چیزیں سامنے آئیں تیمور اینڈ کمپنی نے جو پنکھے دئیے ہیں وہ آفٹر سیل سروس کے لئے لوکل کمپنی کو ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو تصدیق کرے گی چونکہ جو کنٹریکٹر یا سپلائر ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ پنکھے پاکستان میں نہیں بنتے اس لئے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم نے امپورٹ نہیں کئے اور ان کی کسٹم ڈیوٹی نہیں بھری۔ میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ہمارے ذرائع بتا رہے ہیں کہ ایف بی آر اور کسٹم نے تحقیقات کر لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سولر فین نہیں لیتھیم بیٹری امپورٹ ہوئی ہے اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم نے آفیشلی ان سے جواب مانگا ہے اور جب وہ سامنے آئے گا تو ا سکی تفصیلات شیئر کردی جائیں گی۔ میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہپچھلے ہفتے میں ہم نے اپنے پروگرام میں سولر انریجی منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کے کئی شواہد سامنے رکھے تھے جس پر ناصر حسین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس سولر کیٹس اور سولر ڈی سی فین کے امپورٹ کے تمام دستاویزی شواہد موجود ہیں اگر کسی ڈاکیومنٹ میں ردوبدل اور بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا تو وہ اس کی انکوائری کریں گے اہم بات یہ ہے کہ اس پروگرام کے بعد ناصر حسین شاہ نے کچھ ڈاکیومنٹ شیئر کئے ہیں مگر ان ڈاکیومنٹ سے نہ ہماری اسٹوری غلط ثابت ہوتی ہے نہ ہی اُن الزامات کا ٹھوس جواب ملتا ہے بلکہ ہمارے ذرائع کے مطابق ہمارے پروگرام کے بعد ایف بی آر نے اس معاملے پر تحقیقات کیں جو ڈاکیومنٹ ہمارے پروگرام میں دکھائے گئے تھے وہ درست ثابت ہوئے۔ اور ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ کسٹم میں ہمارے ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ نے پیکنگ لسٹ کا جو ڈاکیومنٹ شیئر کیا ہے اس میں بھی مبینہ طو رپر ردوبدل کیا گیا ہے اس ڈاکیومنٹ میں کنٹینر کی تعداد اور کنٹینر ٹائپ دونوں خانے خالی ہیں جبکہ ہمارے کسٹم کے ذرائع بتاتے ہیں اس ڈاکیومنٹ میں کسٹم اور شپنگ کمپنی دونوں کی جانب سے ان باتوں کا ذکر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں ہمارے پاس چینی کمپنی کے تمام امپورٹس کی فہرست کا ڈاکیومنٹ بھی موجود ہے مگر اس ڈاکیومنٹ میں کہیں بھی پچاس ہزار پنکھوں کی امپورٹ کا ذکر نہیں ہے جس کا دعویٰ ناصر حسین شاہ نے کیا تھا۔ ایف بی آر ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے جس بل آف انٹری میں پنکھوں کی امپورٹ دکھائی گئی ہے وہ ڈاکیومنٹ جعلی ہے اس کا سولر پنکھوں کے بجائے لیتھیم بیٹری امپورٹ کی گئی ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...