کراچی ( رفیق مانگٹ ) الہ آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں۔میرٹھ کےساجد چوہدری رہا، غداری کا الزام ختم، سوشل میڈیا پر ’ پاکستان زندہ باد‘ کی پوسٹ کا الزام تھا،اجد کے وکیل کا عدالت میں استدلال کہانہوں نے پوسٹ خود لکھی نہ بنائی، بلکہ صرف فارورڈ کی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو ضمانت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ایسی پوسٹس اگرچہ غصہ یا عدم ہم آہنگی کو ہوا دے سکتی ہیں، لیکن یہ غداری کے دفعات کے تحت نہیں آتیں۔26 ستمبر کے فیصلے میں عدالت نے میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو ضمانت دی، جن پر مئی میں "کامران بھٹی پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد" کی پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔ انہیں بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 152 (ہندوستان کی خودمختاری کو خطرہ) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 13 مئی سے جیل میں تھے۔ساجد کے وکیل نے عدالت میں استدلال کیا کہ انہوں نے پوسٹ نہ تو خود لکھی اور نہ بنائی، بلکہ صرف فارورڈ کی تھی، اور ان کا کوئی ارادہ نفرت پھیلانے یا امن عامہ کو خراب کرنے کا نہیں تھا۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ ساجد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور ضمانت پر رہائی سے کوئی خطرہ نہیں۔ دوسری جانب، سرکاری وکیل نے ساجد کو "علیحدگی پسند" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔جسٹس سنتوش رائے نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سوشل میڈیا پوسٹس غصہ یا عدم ہم آہنگی کو بھڑکا سکتی ہیں اور یہ بی این ایس کی دفعہ 196 (دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت قابل سزا ہو سکتی ہیں، لیکن یہ دفعہ 152 کے سخت دفعات کو پورا نہیں کرتیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ دفعہ 152 بی این ایس کی ایک نئی دفعہ ہے، جس کا ہندوستانی تعزیراتی ضابطہ (آئی پی سی) میں کوئی مماثل نہیں، اور اسے احتیاط کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ سرکاری وکیل ہندوستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ساجد کے بیانات کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر پیٹرولیم کی کوفپیک کے نائب صدر سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، کویت کے ساتھ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ٹریکنگ اور فیصلہ سازی...
کراچی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ملک میں احتجاجی نوجوانوں کیخلاف تشدد کی...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے مقدمے میں سہیل آفریدی کے...
کراچی ایف پی سی سی آئی نے ویزا سفارشات سے متعلق الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں بیان...
دبئی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی زیر صدارت پانچ گھنٹے تک سیکیورٹی اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد...
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...