بھارت دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ،خاص نظر رکھنا ہوگی ،جنرل(ر) ناصرجنجوعہ

06 اکتوبر ، 2025

لاہور(آصف محمود بٹ ) سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے۔ ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی ۔ بھارت کے اندرونی سیاسی معاملات ایسے ہیں کہ پاکستان پر دوبارہ حملوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا چین اور امریکہ  سےمتوازی تعلقات سفارتی کامیابی، محمّد مہدی،بحری سیکورٹی  پر کسی کو وہم   نہیں ہونا  چاہئیے،  این ۔  اب بھارت کے 70جہاز گرائیں گے،   ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب، TTP پوری دنیا کیلیے خطرہ ، ڈاکٹر نوید الہی و دیگرکا اب بھارت کے 70جہاز گرائیں گے،   ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب، TTP پوری دنیا کیلیے خطرہ ، ڈاکٹر نوید الہی و دیگرکا "پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمتِ عملی" کے موضوع پرمقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینا ر سے خطاب۔  ناصرجنجوعہ  نے کہا کہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے اور وہ اس کے مزموم عزائم کا موثر طریقے سے جواب دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان اور پاکستانی افواج کا دنیا میں قد بڑھا ہے۔ بھارت دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔ امریکہ نے امت مسلمہ کی تمام لیڈر شپ کو مار ڈالا عراق ʼ لیبیا مصر شام کو تباہ کیا ایران پر بمباری کی پاکستان امت مسلمہ کی واحد اسلامی جوہری قوت ہے جو دشمن کو کھٹکتا ہے۔ خارجہ امور کے ماہر محمّد مہدی نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکہ کے ساتھ متوازی تعلقات سفارتی کامیابی ہے۔ تاہم اس ضمن مین بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کو اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھتے ۔ سی پیک کے حوالے سے کام جس سرعت سے ہونا چاہیے تھا اس طریقے سے نہیں ہوپایا۔ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے ۔ کیپیسٹی بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے۔ ابھی تک کوئی فارن انویسٹمنٹ نہیں آ سکی ہے ۔ دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ دفتر خارجہ کو بھی اپنی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے نئے چيلنجوں کا مقابلہ کیا جائے ۔ پاکستان نیوی کے رئیر ایڈمرل (ر) این اے رضوی نے کہا کہ پاکستان جب تک گوادر کو آپریشنل نہیں کرلیتا اس وقت تک ہمارے لئے سنگین تھریٹس موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری سیکورٹی کے بارے میں کسی کو وہم نہیں ہونا چاہئیے۔ پاکستان نیوی کے پاس اتنی دفاعی کپسٹی موجود ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس کے 7کی بجائے 70جہاز گرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسی فضائی قوت اور صلاحیت اور قوت خطے کے کسی ملک کے پاس موجود نہیں۔ ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب نے آپریشن بنیان المرصوص میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی روشنی ڈالی انہوں نے خصوصی طور پر پاک فضائیہ کی مہارت اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں بارے شرکاء کو أگاہ کیا۔ڈاکٹر نوید الہی نے کہا کہ ٹی ٹی پی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کیلیے خطرہ ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ خوشگواررہے۔