اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلومبرگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ پاکستانی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافے کی مظہر ہے،ترقی کا یہ سفر اب جاری رہے گا۔ پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی پاکستانی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافے کی مظہر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی درجہ بندی کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جو ہماری معیشت کیلئے اچھی خبر ہے۔
کراچی روشنیوں کا شہر ایک مرتبہ پھر میوزیکل کنسرٹس کا مرکز بن گیا۔استاد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی کامیابی...
اسلام آ باد پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے موبائل فون درآمد کئے ؟،اعدادو شمار سامنے آگئے، پاکستان نےمالی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی میں تربیت کا نیا ماڈل، افسران کیلئے تحقیقی ادارہ جاتی اٹیچمنٹ پروگرام شروع۔ شواہد پر...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےیومِ الحاقِ پاکستان پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کو بچانے اور قبضہ گروپ سے آزادی کیلئےپی ٹی آئی کے بانی و نظریاتی کارکنوں نےتجدید...
ریاض سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5فیصد اضافہ...
اسلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...