اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی کورم ٹوٹنے کی وجہ سے نہیں ہوسکی تاہم وزیر برائے قومی غذائی تحفظ راناتنویر حسین نے بتایا کہ حکومت نے 2023..24 کے دوران چینی کی برآمد کی اجازت دی کیونکہ ملک میں اضافی ذ خائر موجود تھے۔ حکومت چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیشن کی طرف لے کر جارہی ہے، ملک میں کھپت کا تخمینہ چھ اعشاریہ چار ایم ایم ٹی لگایا گیا تھا جبکہ پیداوار کا تخمینہ چھ اعشاریہ سات ایم ایم ٹی لگا یا گیا تھا۔ اس میں اعشاریہ 823 ایم ایم ٹی کے گزشتہ برس کے ذخائر شامل کرکےکل دستیابی چھ اعشاریہ سات ایم ایم ٹی تھی،مزید یہ کہ آئندہ سال 2024.25 کیلئے چینی کی پیداوار کاتخمینہ زیادہ تھاکیونکہ گنے کی کاشت میں ایک اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہواتھاتاہم یہ فصل موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوگئی ،چینی کی برآ مد کی اجازت کا فیصلہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر کیاگیا تھا،یہ فیصلہ چار مراحل میں کیا گیا۔
کراچی روشنیوں کا شہر ایک مرتبہ پھر میوزیکل کنسرٹس کا مرکز بن گیا۔استاد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی کامیابی...
اسلام آ باد پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے موبائل فون درآمد کئے ؟،اعدادو شمار سامنے آگئے، پاکستان نےمالی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی میں تربیت کا نیا ماڈل، افسران کیلئے تحقیقی ادارہ جاتی اٹیچمنٹ پروگرام شروع۔ شواہد پر...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےیومِ الحاقِ پاکستان پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کو بچانے اور قبضہ گروپ سے آزادی کیلئےپی ٹی آئی کے بانی و نظریاتی کارکنوں نےتجدید...
ریاض سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5فیصد اضافہ...
اسلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...