اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس منعقد ہوا۔بدھ کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل ) کی نجکاری کے لئے دی گئی بولی کی منظوری دی جو کہ ریفرنس قیمت سے زیادہ تھی۔ یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جو نجکاری کے کامیاب عمل اور متحدہ عرب امارات کی نامزد سرکاری کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی ) کے ساتھ حکومت سے حکومت (جی 2 جی ) سطح پر معاہدے کی راہ ہموار کرتا ہے۔یہ پیشرفت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے نجکاری کمیشن اور اس اہم عمل سے وابستہ تمام متعلقہ اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہا۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...