اسلام آباد(مہتاب حیدر/تنویرہاشمی /نیوز رپورٹر )پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت(ای ایف ایف)کے تحت دوسرے جائزہ اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی(آر ایس ایف) کے تحت پہلے جائزہ پراسٹاف سطح کامعاہدہ(ایس ایل اے ) ہوگیاہے جس کے بعد پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالرکی نئی قسط کی راہ ہموارہوگئی۔ یہ معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے‘معاہدے پر دستخط کے بعدفنڈ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مالیاتی اور زری پالیسیوں کو مزید سخت کرے اور اجناس کی منڈیوں میں حکومتی مداخلت کو کم کرے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے ۔منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر اور اورآرایس ایف کے تحت 200 ملین ڈالر تک رسائی حاصل ہو جائے گی‘اس طرح دونوں سہولتوں کے تحت مجموعی ادائیگیاں 3.3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائیں گی ۔ واشنگٹن سے جاری رپورٹ میں پاکستان کو بنیادی سرپلس 1.6 فیصد برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ (GCD) کا ذکر نہیں البتہ یہ کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد معاملے پرگفتگو پبلک کیے جانے کا امکان ہے‘معاہدے پر دستخط کے بعد، عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مالیاتی اور زری پالیسیوں کو مزید سخت کرے اور اجناس کی منڈیوں میں حکومتی مداخلت کو کم کرے۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...