26نومبر احتجاج کیس:علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد

16 اکتوبر ، 2025
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26
نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی اور17اگست کو استغاثہ کے 5گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کرلیا ،جبکہ عدالت نے 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں نامزد دیگر تمام ملزمان کوچالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم کیلئے 29 اکتوبر کو طلب کرلیا۔