اماراتی گولڈن ویزا ہولڈرز کیلئے قونصلر سروس کا اہم اعلان

16 اکتوبر ، 2025

دبئی(سبط عارف ) متحدہ عرب امارات نے دس سال کے مستقل رہائشی گولڈن ویزا منصوبے میں بڑی توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب غیر ملکی رہائشیوں کو وہ قونصلر سہولتیں بھی دی جائیں گی جو پہلے صرف اماراتی شہریوں کے لیے مخصوص تھیں۔ اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق، اب 10 سالہ قابلِ تجدید گولڈن ویزا رکھنے والے افراد کو بیرونِ ملک ہنگامی حالات یا بحران کی صورت میں مدد فراہم کی جائے گی۔