توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج تک ملتوی،بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا

16 اکتوبر ، 2025

راولپنڈی (خبر نگار) خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ استغاثہ نے اپنے حتمی دلائل مکمل کر لئے، وکلا صفائی کی جانب سے آج حتمی دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی جو پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔