میلسی میں 50 ہزار ساشے گٹکا برآمد ایک شخص گرفتار، مقدمہ درج

26 اکتوبر ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےوہاڑی کے علاقے محلہ پرانی سٹی میلسی میں ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والا گروہ پکڑلیا،اس دوران 50 ہزار ساشے ممنوعہ گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا گیا، گٹکا سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج، ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ گٹکا وہاڑی شہر اور مضافات میں مختلف پان شاپس اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔