اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے متحرک ہوگئے، اتحادیوں سے مشاورت کی ۔ وزیر اعظم نے جمعرات کے روز مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور انہیں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق وزیر اعظم سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی ملاقات میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی،دریں اثنا ء وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی ۔ادھروزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان اور وزیر مملکت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، عون چوہدری نے ملاقات کی اس دوران مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی ۔ وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق، نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر پو لین بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان اور سینیٹر عمر فاروق نےالگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی ، وزیر اعظم نے ڈرافٹ پر اعتماد میں لیا ۔
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروو زپیر شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہا ئوس میں سپیکر...
اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارش و برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے...
اسلام آباد ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے بڑے شعبوں...
کراچیسابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین تہران میں ایرانی حکام...