آر ایل این جی کا آڈٹ کیا جائے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن

07 نومبر ، 2025

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا آر ایل این جی کے آڈٹ کا مطالبہ؛ SNGPL پر زیادہ وصولیوں کا الزام، صنعتی صارفین کو 800 ملین ڈالرز کی رقم واپسی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے آرایل این جی کے 2015 سے 2022 تک کے عمل کی آزاد اور مقررہ مدت میں تکمیل پذیر آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ صنعتی صارفین سے بھاری اضافی وصولیاں کی گئی ہیں اور کہا ہے کہ واپسی (ریفنڈز) کی رقم 800 ملین امریکی ڈالر (یعنی 250 ارب روپے سے زائد) تک ہو سکتی ہے۔ اپٹما نے 25 ستمبر 2025 کو اپنے ایک خط میں ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ مزید وصولیاں تب تک روک دی جائیں جب تک تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ وصولیوں کی بنیاد کی تصدیق نہ کر دے۔