اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کی گریڈ19کی افسر مس عفاف فیض رسول ملک کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سینئر جوائنٹ سیکریٹری ریلوے ڈویژن سید مجتبیٰ حسین کی 180 روز کی غیر معمولی (بغیر تنخواہ رخصت) منظور کر لی گئی ہےجو 17 نومبر 2025 سے 16 مئی 2026 تک مؤثر ہوگی ۔ سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد اسماعیل اقبال کی 2 اپریل 2026 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ اسماعیل اقبال اس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی کے طور پر تعینات ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروو زپیر شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہا ئوس میں سپیکر...
اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارش و برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے...
اسلام آباد ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے بڑے شعبوں...
کراچیسابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین تہران میں ایرانی حکام...