اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کی بااختیاری کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔آصفہ بھٹو زرداری نے نے کہا کہ خواتین کی ترقی کیلئے عالمی شراکت کاروں سے تعاون جاری رکھیں گے،تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (UN Women) اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، ہنر مندی، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروو زپیر شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہا ئوس میں سپیکر...
اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارش و برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے...
اسلام آباد ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے بڑے شعبوں...
کراچیسابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین تہران میں ایرانی حکام...