قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا14نکاتی ایجنڈا جاری ،27 ویں آئینی ترمیم ایجنڈے میں بھی شامل نہیں

07 نومبر ، 2025

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج بروز جمعہ صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ ہا ئوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کیلئے 14نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے۔ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات کی کاروائی ہوگی۔ ڈاکٹر شر میلا فا روقی سائبر کرائم میں 35فی صد اضافے سے متعلق توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گی۔