کوہستان 40ارب کرپشن کیس میں نیب کی بڑی کارروائی، مزید4ملزم گرفتار

07 نومبر ، 2025

پشاور(ارشد عزیز ملک )قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی برآمد ,جس کے بعد کیس میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 36 ہو گئی ہے۔نیب حکام کے مطابق کارروائیاں کوہستان اور ایبٹ آباد میں کی گئیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ٹھیکیدار سید ناصر اور گل زادہ، سرکاری اہلکار نواب زادہ اور نجی شخص صبر جمیل شامل ہیں۔نیب نے تازہ کارروائی کے دوران 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی برآمد کی ہے۔ کوہستان میگا اسکینڈل خیبر پختونخوا کی تاریخ کا ایک بڑا مالی بدعنوانی کا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔تحقیقات جاری ہیں اور نیب حکام کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں کیونکہ منی ٹریل اور کرپشن میں ملوث سرکاری و نجی نیٹ ورک کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔