اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی کا دبائوپاکستان کی معیشت پر براہِ راست اثرات ڈال رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک اپنی مالیاتی حکمتِ عملی کو تیزی سے سبز اور پائیدار سمت میں موڑ دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور ماحولیاتی مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے موسمیاتی فنانس کی فوری طور پر موثر تنظیم ناگزیر ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں تیز رفتار اضافے کو قومی بقا کے لئے وجودی خطرہ قرار دیا۔ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی فنانسنگ ایک عالمی چیلنج ہے جو نہایت تیزی سے ابھر رہا ہے اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ اپنے مالیاتی، ریگولیٹری اور ادارہ جاتی ڈھانچوں کو اس انداز سے ترتیب دے کہ ملک کی جانب پائیدار سرمایہ کاری راغب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی نمو میں بہتری آ رہی ہے اور پاکستان بھی اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے ساختی اصلاحات لا رہا ہے۔
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروو زپیر شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہا ئوس میں سپیکر...
اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارش و برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے...
اسلام آباد ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے بڑے شعبوں...
کراچیسابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین تہران میں ایرانی حکام...