NCCIA اور FIA کے افسران کیخلاف نیا مقدمہ درج ہوگا

07 نومبر ، 2025

کراچی (اسد ابن حسن) لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کے بعد اعلی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک اور مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا جائے جس میں ان افسران کو نامزد کیا جائے جو ملک بھر کے کال سینٹروں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں زرائع کے مطابق یہ کیس بہت زیادہ افسران کے خلاف درج ہوگا جن کا تعلق پشاور سے کراچی تک ہے اور اس میں ایف آئی اے کے اپنے افسران بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ایک اور بڑے کیس کی تیاری کر کے مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔نیشنل سائیبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف تفتیش کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔ ایف آئی اے کے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق اسکے  اسلام آباد انٹی کرپشن سرکل نے ایک نئے کیس کی تیاری مکمل کر لی ہے جو آج رات یا کل کسی وقت درج ہو جائے گا۔