عرب امارات کے صدر نے 2026کو ’خاندان کا سال‘ قراردے دیا

07 نومبر ، 2025

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2026 کو ’خاندان کا سال‘ قراردے دیا، خاندانی ترقی کے ایجنڈے پر کام کیلئے 20سے زائد وفاقی اور مقامی اداروں پر مشتمل قومی ٹاسک فورس تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے جمعرات، 6 نومبر کو یہ ہدایت جاری کی کہ 2026 کے سال کو ’خاندان کا سال‘ کے طور پر نامزد کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد اماراتی خاندانوں کی نشوونما کے لیے قومی ایجنڈے کے اہداف کو فروغ دینا ہے، اس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی، شہریوں اور رہائشیوں میں بیداری کو مستحکم کرنا بھی شامل ہے۔