اسلام آباد (ناصر چشتی )ڈسکوز کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں گزشتہ روزسماعت ہوئی ڈسکوز نےجولائی تا ستمبر2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی دائر تھی ،من و عن منظوری سےبجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپےکا بوجھ پڑے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کےبعد فیصلہ جارج کرے گی ، نیپرا نےعدم نمائندگی پر پاور ڈویژن پر برہمی کا اظہار کیا اور پاور ڈویژن کو اظہار ناراضگی کا خط لکھنے کا فیصلہ کیا،بجلی صارفین کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا ہجولائی تا ستمبر بجلی کا گردشی قرضہ پھر بڑھ گیا ہے بجلی صارفین پہلے ہی بلوں میں تین روپے کا سرچارج ادا کررہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ گردشی قرض بڑھتا ہی جائے گا،نمائندہ اپٹما نے کہا کہ اگر بجلی کی فروخت بڑھ رہی ہے تو نیٹ میٹرنگ چارجز کی کیاضرورت ہے ریفرنس کے مقابلے میں بجلی کی کھپت کم ہوئی ہے،اسلام آباد کے ای سی والے کمروں میں فیصلے نہ کئےجائیں۔
لاہور پنجاب حکومت کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کا 47واں اجلاس آج پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا...
پشاوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت باجوڑ کے پارلیمنٹیرینز، قومی مشران اورعمائدین پر...
کراچی سابق امریکی سفیر اسرائیل ڈین شیپیرو کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروو زپیر شام پانچ بجےپارلیمنٹ ہا ئوس میں سپیکر...
اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارش و برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے...
اسلام آباد ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے بڑے شعبوں...
کراچیسابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
کراچی عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین تہران میں ایرانی حکام...