قومی ایئر کا فلائٹ آپریشن سنبھل گیا

07 نومبر ، 2025

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر کرافٹ انجینیئرز کی ہڑتال کے باوجود قومی ایئر لائن کا فلائٹ اپریشن تیسرے دن سنبھل گیا۔ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کی 3 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جبکہ ملک بھر کی مجموعی طور پر 89 پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ مختلف ایئرپورٹس اور قومی ایئر لائن کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے تک رپورٹ ہوا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 26 پروازوں میں 1 سے 12 گھنٹے تک کی تاخیر ہوئی۔ ملتان فیصل اباد سیالکوٹ پشاور اور اسکردو ایئرپورٹس کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔