کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے زیرانتظام بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں گرین انوویٹ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان تھے ماہرین تعلیم و محققین نے کہا کہ پانی زندگی کا بنیادی جز وہے اس کی حفاظت انتہائی ضروری ہے تاکہ زمین پر زندگی کو برقرار رکھا جا سکے پانی کا مناسب استعمال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں بھی انسانی بقا کے لیے پانی دستیاب رہ سکےپرووائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر میر وائس کاسی نے کہا کہ بلوچستان کی جامعات معاشرے کی بہتری اور تحفظ کے لئے تحقیقی و تعلیمی صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں بیوٹمز ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے استعمال اور اسے آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ بنانے کے لئے علمی و تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جبکہ نوجوانوں اور طلبا کو اس اہم موضوع کے ادراک اور سنگینی اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے پر آگاہی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے وزیراعظم پاکستان کے وژن کی روشنی میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں بلوچستان کے نوجوان ہمارے دل کے انتہائی قریب ہیں وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے تعلیم، وظائف، لیپ ٹاپ، روزگار، کھیل و دیگر سرگرمیوں پر خصوصی منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے محفوظ پاکستان، بہترین سہولیات اور مواقع میسر لانا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیاجس سے شہری بلبلا اٹھے مختلف علاقوں میں بجلی کی...
تربت جامعہ تربت میں پی ایم یو بی ای ایس پی 400 اسکالرشپ پروگرام کا تحریری ٹیسٹ 12 جولائی 2026ء کو ہوگاامیدواروں کو...
ہرنائی شہید اے ٹی ایف جوان ملک سیف اللہ خان کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی، ایس پی ہرنائی کی شرکت سانحہ...
ڈھاڈر شہری ایکشن کمیٹی ڈھاڈر کے صدر آغا محمد رحیم احمد زئی، نائب صدر مفتی علی اصغر مگسی، وڈیرہ غلام سرور...
کوئٹہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین بلوچستان کے صوبائی، زونل، ڈویژنل، سب ڈویژنل اور سب زونل...
حب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما، صدرِ مملکت کے ترجمان برائے بلوچستان اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے...
کوئٹہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاون اور گرد و نواح میں بجلی کی...
کوئٹہ بلوچستان میں 250افراد گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کے شوقین نکلے ،اپنی گاڑیوں کیلئے من پسند نمبروں کے حصول...