نوشکی :پولیس کی کارروائی پیشہ ور مجرم گرفتار

09 نومبر ، 2025

نوشکی (نامہ نگار) ایس پی نوشکی عتیق الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مل تھانہ محمد حسن مینگل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور مجرم صفی اللہ محمد حسنی سکنہ زور آباد کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین چار راؤنڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے ملزم پانچ مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔