صوبائی وزیر خوراک اور فوکل پر سن پر الزامات بے بنیادہیں،مسلم لیگ ن

09 نومبر ، 2025

ہرنائی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سابق ضلع ہرنائی کے صدر عبدالرؤف درانی ،محمد صادق ترین، محمد عارف ترین ، محمد انیس ترین اورمیروائس خان عثمان زئی نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک اور ڈسٹرکٹ فوکل پر سن پر الزامات کوبے بنیاد قرار دیتےہوئے کہاہےکہ مستحقین کےلئے آنے والا امدادی سامان مستحقین ہی کو ملے گا مذہبی اور قوم پرست جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیانات صرف اپنی کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ کو عوام میں بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکمے فعال اور عوامی خدمت پر مامور ہیں ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کےلئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ دن رات مصروف عمل ہیں الزامات لگانے والے پہلے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین ، دو مونسپل کمییٹوں اور مختلف یونین کونسلوں کے گزشتہ چار سالہ فنڈز کا حساب دیں ڈی جی نیب اوردیگر ادارے ان فنڈز کی تحقیات کرکے انکے خلاف کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ کی جانب سے ضلع ہرنائی کے مستحقین کے لیے جو امدادی سامان آیا تھا وہ خالصتاً انسانی ہمدردی اور فلاحی جذبے کے تحت تھا اس کے خلاف سوشل میڈیا پروایلا قابل مذمت ہے۔