جامعہ بلوچستان میں دو روزہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں اور جدید تدریسی طریقۂ کار کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا پروگرام کے دوسرے روز ڈاکٹر شازیہ فرید نے “تدریس کے طریقۂ کار” کے موضوع پر لیکچر دیاجبکہ ڈاکٹر عائشہ مسعود نے ڈیجیٹل دور میں تدریس کی تعریف اور اہمیت” پر خطاب کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے تعلیمی میدان میں کردار پر روشنی ڈالی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی، پروفیسر ڈاکٹر ایوب کاکڑ اور ڈاکٹر فضل کاکڑ تھے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نہایت اہم ہے تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیںپروفیسر ڈاکٹر ایوب کاکڑ نے ڈائریکٹر ایف ٹی ڈی سی نورالامین ، پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے نمائندے نادر گل بڑیچ، اور ایف ٹی ڈی سی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا جن کی معاونت سے یہ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہوا۔