کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) خالق آباد ٗ دالبندین ٗ تربت اور کچھی میں فائرنگ کے واقعات میں قبائلی رہنما اور اس کے بھائی سمیت سات افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق خالق آباد کے علاقے زرد غلام جان کے رہائشی قبائلی رہنما شاکر سعداللہ لانگو اسکا بھائی شاکر خیراللہ لانگو ولد مولا بخش اپنے دو ساتھیوں محمد کریم ولد محمد ٗ محمد ظاہر ولد خالقداد کے ہمرا ہ سر بندہ زرد غلام جان کے پہاڑی علاقے کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروا ئی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ کچھی پولیس کے مطابق حاجی شہر کے علاقے گوٹھ مصری خان کا رہائشی عبدالقادر گزشتہ روز گھر سے بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔دالبندین پولیس کے مطابق زمیندار سردار محمد حسین گزشتہ روز اپنی زمینوں پر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے اسے گولی مار دی ۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی ۔ تربت پولیس کے مطابق اسے تربت کے علاقے ہوشاب میں ایک لاش کی اطلاع ملی جسے ہسپتال پہنچایا گیا ۔
کوئٹہ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام صحت کی...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی ہدایات...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، جنرل...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی...
اسلام آباد امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے حکومت...
کوئٹہ چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ ہفتہ کی شام 7 بج کر0 5 منٹ پرریکارڈ کیا...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے گدو جانے والی بجلی کی 220کے وی...