بلدیاتی انتخابات میں فارم 47والوں کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑا جائیگا، نیشنل پارٹی

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام اختیارات نچلی سطح تک منتقل اور عوامی نمائندگی کو فعال بنانے کا اہم ذریعہ ہے ۔ نیشنل پارٹی جمہوری اقدار اور عوامی شمولیت پر یقین رکھتی اور چاہتی ہے کہ عوام کو اپنے مسائل کے حل میں براہ راست کردار ملے ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ، ممبر مرکزی کمیٹی و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ، ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، سید ضیاء الدین ، علامہ ابراہیم حسینی ، آغا کربلائی ، حسن علی ہزارہ اور دیگر نے ہزارہ ٹاون میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کارنر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔