فارم 47کی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،جمعیت نظریاتی

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی کنوئینر مولانا قاری مہراللہ نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، قلات مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، عوام بجلی ، گیس ، صحت اور تعلیم کی سہولتوں سے محروم اور مسائل سے دوچار ہیں ۔ یہ بات انہوں نے قلات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گیس و بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہیں ، ہسپتال میں سہولیات نہیں ۔