عوامی مشکلات و انتشار سے بچنے کیلئےجلسہ منسوخ کیا، تحریک انصاف

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاک کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عوامی مشکلات ، امن و امان و انتشار سے بچنے کے لئے تحریک انصاف کوئٹہ کا جلسہ منسوخ کیاگیا، پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن ، جمہوری و سیاسی جماعت ہے جسکو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ پارٹی جلد جلسے کی نئے تاریخ کا اعلان کریگی ، جلسے کے دن شہر میں کرفیو جیسا سماں حکومت کی بوکھلاہٹ اور تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کی ضمانت و دلیل ہے جلسہ جلوس آئین پاکستان کے مطابق ہمارہ ائینی ، جمہوری و سیاسی حق ہے جسکو ہم ہرصورت جاری رکھیں گے۔