31 دسمبر تک اثا ثوں کے گوشوارے جمع کرائیں ،الیکشن کمیشن کی پارلیمنٹیرینز کو ہدایت

09 نومبر ، 2025

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 25-2024 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔  الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات  و  زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 25-2024 مجوزہ فارم-بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔