کراچی(جنگ نیوز) پاکستان آئیڈل میں تھیٹر راؤنڈ کا سنسنی خیز سلسلہ جاری ہے۔ میوزک کے سب سے بڑے شو کی 13ویں قسط میں ناظرین نئے گلوکاروں کی نئی آزمائش دیکھیں گے۔ دوسری طرف جیسے جیسے پاکستان آئیڈل آگے بڑھ رہا ہے ججز کیلئے سریلی آوازوں کو منتخب کرنا مزید دشوار ہوتا جارہا ہے۔ راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش نا صرف اگلے راؤنڈ میں پہنچنے والے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں بلکہ جو اس اسٹیج تک پہنچ کر واپسی جارہے ہیں اُنہیں بھی حوصلہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ناظرین پاکستان آئیڈل اتوار کی شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭اوورسیز پاکستانی کمیشن، پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ تر شکایات پراپرٹی سے متعلق ہیں، اوورسیز پاکستان کنونشن سالانہ بنیاد پر کرانے سے اچھے نتائج نکلیں گے۔ اوورسیز کیلئے اسمبلیوں میں 10سے 12مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ سے انصاف کے علاوہ سب کچھ سیکھا ہے۔ تفصیلی گفتگو ناظرین پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں شام7بجے دیکھیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔ ٭ معروف اداکار نور الحسن نے اپنی حاضر جوابی اور مزاح سے بھرپور گفتگو سے ”ہنسنا منع ہے“ کی محفل لوٹ لی۔ میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ دلچسپ پہیلیوں کا تبادلہ ہوا، جس پر حاضرین نے دل کھول کر تالیاں بجائیں۔
کوئٹہ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام صحت کی...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی ہدایات...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، جنرل...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی...
اسلام آباد امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے حکومت...
کوئٹہ چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ ہفتہ کی شام 7 بج کر0 5 منٹ پرریکارڈ کیا...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے گدو جانے والی بجلی کی 220کے وی...