کچلاک کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ، تین زخمی

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کچلاک کے قریب کلی قاسم میں قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل اور رکشے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں پر ایک زخمی امیر محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متعلقہ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔