کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وسائل کی لوٹ مار کیلئے بلوچستان کی روایتی محافظ فورس کو نوآبادیاتی پالیسی کے تحت ختم کیا گیا ہے ، لیویز فورس کے خاتمہ میں سیاسی جماعتیں بری الزمہ نہیں بلکہ اس سرزمین کے لوگوں اور تاریخ کو جوابدہ ہیں ، یہ بات انہوں نے رسالدار میجر ظریف خان کاکڑ کی قیادت میں شیرانی و حریفال قبائل کے نمائندہ وفد سے سراوان ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ لیویز فورس بلوچستان کے قبائل اور مقامی آبادیوں پر مشتمل ہے جو اپنے وطن کی روایتی محافظ ہے جس کی بنیادی ذمہ داری مقامی سطح پر امن و امان برقرار رکھنا ہے ، تاہم بلوچستان کی مقامی فورس کو نوآبادیاتی پالیسی کے تحت ختم کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام صحت کی...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی ہدایات...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، جنرل...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی...
اسلام آباد امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے حکومت...
کوئٹہ چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ ہفتہ کی شام 7 بج کر0 5 منٹ پرریکارڈ کیا...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے گدو جانے والی بجلی کی 220کے وی...