27ویں آئینی ترمیم آئین کا بنیادی ڈھانچہ ختم کرنے کے مترادف ہے، پشتونخوا میپ

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں فارم 47 کے بھونڈے طریقے سے مسلط پارلیمنٹ سے فرد واحد کی ذاتی آمریت مسلط کرنے ، آئین ، جمہوریت ، سیاست اور پارلیمنٹ کو بے حیثیت بنانے اور ملک کو تیزی سے بربادی و ناکامی کی راہ پر ڈالنے کے لئے 27 ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم غیرمنتخب ،غیر نمائندہ مسلط پارلیمنٹ سے متفقہ آئین کا ڈھانچہ ختم کرنے اور منتخب پارلیمنٹ کو سٹیبلشمنٹ کا ذیلی ادارہ بنانا ملک کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کرنے کے مترادف ہو گی ۔ اس کے خلاف سیاسی جمہوری پارٹیوں و قوتوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا فریضہ ادا کرنا ہوگا ۔