27 ویں ترمیم :بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کی تجویز خوش آئند ہے،بی اے پی

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق ترمیم شامل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ترمیمی بل سینیٹ اور قومی سے منظورکرلیا جائے گا جس کے لئے تمام اتحادی جماعتوں سے بھی درخواست کرتے ہیں ۔بلوچستان میں سیٹوں میں اضافے سے مسائل کے حل میں کافی مدد ملے گی ترجمان نے سینیٹ میں وفاقی وزیر اعظم تارڑ کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں اضافے سے متعلق تجویزایوان میں پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پارٹی نے ہمیشہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی بات کی ہے جس کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی ہے بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کے حوالے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دور میں ایوان بالا سے بل بھی منظور کیا گیا ۔