اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان اوربرطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون کےفروغ پراتفاق ۔قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ نے میٹریلز سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ۔ شراکت داری کا مقصد پاکستان کی تحقیقی صلاحیت کو مضبوط بنانا، علمی مہارت کو فروغ دینا اور سائنسی شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط لندن میں ایک تقریب میں کیمبرج انٹرپرائز لمیٹڈ برطانیہ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے درمیان ایک اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کئے گئے ۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیر منصوبہ بندی نے شراکت داری کو پاکستان کی علمی معیشت کی تعمیر کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے پاکستان کی یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی جامعات کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اورتعلیمی وظائف اورٹیکنالوجی شراکت داروں سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔
کوئٹہ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام صحت کی...
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی ہدایات...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، جنرل...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی...
اسلام آباد امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے حکومت...
کوئٹہ چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ ہفتہ کی شام 7 بج کر0 5 منٹ پرریکارڈ کیا...
ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ سے گدو جانے والی بجلی کی 220کے وی...