اسلام آباد ( طاہر خلیل ) آئین میں ترمیم کے لیے دونوں ایوانوں سے الگ الگ دو تہائی اکثرئتی حمایت درکار ہو گی، اس وقت آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ سے 64 اور قومی اسمبلی سے 224 ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔سینٹ میں اپوزیشن بینچز پر 30 ارکان موجود ہیں جو ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے۔سینیٹ پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی بینچز پر اس وقت پیپلزپارٹی 26 سینٹرز کیساتھ سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ حکومتی بینچز پر مسلم لیگ نون کے 20، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان ہیں، حکومتی بینچز پر ایم کیو ایم پاکستان کے 3، نیشنل پارٹی کا ایک اور پاکستان مسلم لیگ ق کا بھی ایک سینیٹر ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی بینچز پر 3 آزاد سینیٹرز ہیں جن میں سینیٹر عبدالکریم، سینیٹر عبدالقادر اور محسن نقوی ہیں۔ تین سینیٹرز انوار الحق کاکڑ، اسد قاسم اور سینیٹر فیصل واوڈا نہ حکومتی اور نہ ہی اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں۔ یہ تینیوں سینیٹرز حکومت کو ووٹ دیتے ہیں، اس طرح سینیٹ میں حکومت کو 61 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔اپوزیشن بینچز پر ایک آزاد سینیٹر نسیمہ احسان بھی ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا تھا جبکہ اپوزیشن بینچز پر اے این پی کے 3 سینئٹرز ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا تھا۔ اس طرح سے حکومت کو 65 سینیٹرز کے ووٹ حاصل ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان کے بعد، اب بھارت دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ بھی پانی کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
تہران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں سپریم لیڈر کیلئے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس اب پیر کی بجائے کل بروز منگل ہوگا۔...
اسلام آباد بجٹ 27-2026؛ ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار، تنخواہ دار طبقے...
میر علیمیر علی، میران شاہ میں فورسز کی کارروائیاں، 27فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
کراچی شی جن پنگ سات سال بعد شمالی کوریا کیوں جا رہے ہیں؟علاقائی توازن پر نئی کشمکش جاری ہے۔چینی صدر کا...