انصارعباسی
اسلام آباد :… 27 ویں ترمیم پر نواز لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے حالیہ مذاکرات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی صدر کےلیے تاعمر استثنیٰ اورقومی احتساب بیورو کے خاتمے کا مطالبہ لے ٓئی۔ آئین کی شق 248 صدر کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی فوجداری کاروای سے استثنیٰ دیتا ہے اس حوالے سے درج ہے کہ ’’ کسی بھی عدالت میں صدر اور گورنر کے خلاف ان کے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی فوجداری کارروائی نہ تو شروع ہوسکتی ہے اور نہ ہی جاری رہ سکتی ہے خواہوہ کچھ بھی ہو‘‘تاہم اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے ان کے صدارتی عہدے کی مدت سے آگے تاعمر استثنیٰ کا تقاضا کرڈالا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر پارلیمنٹ اس کی منظوری دے دیتی ہے تو صدر کے خلاف نئی یا پرانی کوئی فوجداری کاروروائی ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی نہیں ہوسکتی ۔پارٹی نے نیب ختم کرنے کا تقاضا بھی کیا ہے جو کہ میثاق جمہوریت کا حصہ بھی ہے جس پر پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے 2006 میں دستخط کیے تھے۔ میثاق جمہوریت میں کہا گیا تھا کہ نیب کو ایک خودمختار احتساب کمیشن سے تبدیل کردیاجائےگا جو کہ پارلیمانی نگرانی میں شفاف طریقے سے کام کریگا۔ ترمیم کا حتمی مسودہ پارلیمانی با ڈی کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد اس وقت کو ئی صورت اختیار کریگا جب اس کی رپورٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب، جو مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر (پی ایم ایل ن) کے ساتھ مذاکرات کرنے والی پارٹی ٹیم کا حصہ تھے، نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صدر، گورنر، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزیروں کو حاصل وہ اصل آئینی تحفظ — جو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت موجود تھا — بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے غیر آئینی طور پر ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ بھی چاہتی ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی (میثاقِ جمہوریت) کے باقی ماندہ اور اب تک غیر نافذ شدہ نکات — جن میں نیب (قومی احتساب بیورو) کا خاتمہ بھی شامل ہے — کو اس ترمیم میں شامل کیا جائے۔مرتضیٰ وہاب نے وضاحت کی کہ وہ نکات جن پر حکومتی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، انہیں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وہ تجاویز جن پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو سکا، مثلاً نیب کا خاتمہ، زیرِ بحث ہیں اور انہیں مسترد نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل ن بھی اس مؤقف سے متفق ہے کہ نیب کو بالآخر ختم کر دیا جانا چاہیے، جیسا کہ دونوں جماعتوں نے میثاقِ جمہوریت میں اس کا وعدہ کیا تھا۔
مزید خبریں
-
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ...
-
کراچی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے دبئی سے ماسکو کی پروازیں پاکستان...
-
اسلام آبادبرطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں 15 جون 2026 کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والی بحث کے دوران...
-
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
-
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
-
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
-
کراچی امریکی ایندھن بھرنے والے طیاروں کی اسرائیل سے جزوی واپسی کا فیصلہ، بن گوریون ایئرپورٹ سے 20 فیصد امریکی...
-
کراچی امریکا ایران معاہدہ کیسے طے پایا....؟ برطانوی اخبار کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی،معاہدے کیلئے قطر...