ون ڈے سیریز میں جیت کھلاڑیوں کی محنت،ٹیم ورک کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

09 نومبر ، 2025

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز جیتنا پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظہر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی ٹیم نے میدان میں جس جذبے، اتحاد اور پیشہ ورانہ انداز کا مظاہرہ کیا اس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ کھلاڑیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب عزم، اعتماد اور محنت ساتھ ہو تو کوئی بھی حریف ناقابلِ شکست نہیں رہتا انہوں نے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صائم نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کے بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے، اور ان کی فارم آنے والے میچوں کے لیے امید افزا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی صلاحیت، ہمت اور جذبے میں کسی سے کم نہیں۔