کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبالؒ کی فکر نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، بیداریِ شعور اور آزادی کا عزم پیدا کیا، جو بالآخر قیامِ پاکستان کی صورت میں تعبیر ہوا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ محض ایک شاعر نہیں بلکہ ایک فلسفی، مفکر اور روحانی رہنما تھے جنہوں نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے مسلمانوں کے دلوں میں خوداعتمادی، ایمان اور عمل کی حرارت پیدا کی۔ ان کا پیغام آج بھی ہمارے لیے قومی بیداری اور عملی جدوجہد کا سرچشمہ ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اقبالؒ کی شاعری میں قرآنی تعلیمات، عشقِ رسول ﷺ، خودی کا فلسفہ، اور عمل کی دعوت پوری شدت کے ساتھ موجود ہے۔ ان کے افکار ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ قومیں خوابوں سے نہیں بلکہ عزم، علم اور کردار سے بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ اقبالؒ کا پیغام محض کسی خاص دور کے لیے نہیں بلکہ ہر زمانے اور ہر نسل کے لیے ایک زندہ فلسفہ ہے جو ہمیں یہ باور کراتا ہے کہ اگر ہم اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور عمل کے میدان میں ڈٹ جائیں تو کوئی قوت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اقبالؒ کی تعلیمات قومی اتحاد، فکری خودمختاری اور خود انحصاری کی بنیاد ہیں اور انہی اصولوں پر چل کر ہم ایک خوشحال بلوچستان اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ...
کراچی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے دبئی سے ماسکو کی پروازیں پاکستان...
اسلام آبادبرطانوی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں 15 جون 2026 کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والی بحث کے دوران...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس وجہ سے بلاول...
اسلام آباد امن معاہدہ کےموقع پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پاکستانیوں کیلئے دوہری خوشی ہوگی،شہباز شریف...
کراچی امریکی ایندھن بھرنے والے طیاروں کی اسرائیل سے جزوی واپسی کا فیصلہ، بن گوریون ایئرپورٹ سے 20 فیصد امریکی...
کراچی امریکا ایران معاہدہ کیسے طے پایا....؟ برطانوی اخبار کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی،معاہدے کیلئے قطر...