اسلام آباد(جنگ رپورٹر)آئین میں مجوزہ ستائیسویں ترمیم کے بل 2025 کا جائزہ لینے کیلئے قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ بند کمرہ اجلاس بل پر غور کے بعد مزید بحث آج تک موخر ، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا،اجلاس میں بل کی تمام شقوں کی مکمل جانچ پڑتال ، بل پر وسیع اور شق بہ شق بحث اور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ،بل پر غور ، مزید بحث آج تک موخر ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصا ف کا مشترکہ بند کمرہ اجلاس منعقد ہوا ،جس کی مشترکہ صدارت، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری محمود بشیر ورک نے کی، اجلاس کی کارروائی کے دوران وسیع بحث و مباحثہ ہواجبکہ سینیٹر کامران مرتضی اور ایم این اے عالیہ کامران نے اتفاق رائے کے عمل کے دوران ان کی جماعت، جمیعت العلمائے اسلام کو اعتماد میں نہ لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔
اسلام آباد پاکستان کے بعد، اب بھارت دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ بھی پانی کے...
ریاض روس کے صدر ولادیمیر پیو ٹن نے کہا ہے کہ روس عالمی تیل کی مارکیٹوں کے انتظام میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون...
تہران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں سپریم لیڈر کیلئے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس اب پیر کی بجائے کل بروز منگل ہوگا۔...
اسلام آباد بجٹ 27-2026؛ ٹیکسوں کے نفاذ اور ریلیف اقدامات پر آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار، تنخواہ دار طبقے...
میر علیمیر علی، میران شاہ میں فورسز کی کارروائیاں، 27فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق...
دبئی سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر...
کراچی شی جن پنگ سات سال بعد شمالی کوریا کیوں جا رہے ہیں؟علاقائی توازن پر نئی کشمکش جاری ہے۔چینی صدر کا...